ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : لاکھوں روپے مالیت کے ممنوعہ ای- سگریٹ اور بیرونی ممالک کے سگریٹ ضبط

منگلورو : لاکھوں روپے مالیت کے ممنوعہ ای- سگریٹ اور بیرونی ممالک کے سگریٹ ضبط

Thu, 30 Mar 2023 14:55:17    S.O. News Service

منگلورو ،30 / مارچ (ایس او نیوز) سٹی پولیس کمشنر کلدیپ جین کی رہنمائی میں پولیس ٹیم نے لال باغ میں واقع صائبین کامپلیکس میں چھ دکانوں پر چھاپہ مارا اور وہاں سے لاکھوں روپے کے ممنوعہ ای - سگریٹ اور بیرونی ممالک میں تیار شدہ ایسے سگریٹس کے پاکٹس ضبط کیے جن پر تمباکو کا استعمال خطرناک ہونے کی وارننگ چھپی ہوئی نہیں تھی ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق صائبین کامپلکیس کی امنترنا شاپ، فنٹاسٹک ورلڈ، یونیک ورلڈ، ڈو اِٹ، فنٹاسٹک شاپ اور وینچر نامی دکانوں پر چھاپہ مارا گیا ۔ جس کے دوران ضبط کیے گئے ای سگریٹ اوربغیر تمباکو وارننگ والے فورین سگریٹوں کی جملہ مالیت کا اندازہ 6.8 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔  اس معاملہ میں   جن دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے نام رحمت اللہ ، سنتوشا، شیو عرف شیوانندا، حسن شریف اور ارشاد بتائے گئے ہیں ۔      
 


Share: